حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر شہر کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں مختلف مقامات پر جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا اور یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پہنچا اور بی بی کی خدمت میں ان کے والد کی شہادت پر پرسہ پیش کیا۔
آج کی شب نیز مغرب و عشاء کے بعد قم المقدسہ میں مختلف مقامات پر جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ تا کہ امام کی شہادت پر پرسہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایران میں جاری فسادات کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے اور بیداری کا ثبوت پیش کیا جا سکے کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہیں اور انقلاب ہمیشہ باقی اور پائیدار رہے گا۔
یہ جلوس شہر کے علاقے نیروگاہ (امینی بیات، نبوت، میدان توحید و ۔۔۔) زنبیل آباد (فردوسی، خیابان بہشت، میدان مفید و۔۔۔) خیابان امام خمینی (تولید دارو، خیام، مدرس، میثم، مهدیه و ...) عمار یاسر (لواسانی و میدان جہاد اور اطراف کے علاقے) آذر (۱۵ خرداد، شهید روحانی و۔۔۔) سے نکلیں گے۔
واضح رہے کہ یہ جلوس عزا نوحہ و ماتم کے ساتھ ساتھ امریکہ اسرائیل اور تمام شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی بیزاری کا بھی اظہار کریں گے۔









آپ کا تبصرہ